نیب کو وزیراعظم کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لینا چاہیے‘عطاء اللہ تارڑ

عمران نیازی اور ان کے ایک ایک منشی سے ہر چوری کا حساب لیا جائے گا‘مرکز ی ڈپٹی سیکرٹری جنرل (ن ) لیگ

بدھ 27 جنوری 2021 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کو وزیراعظم کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لینا چاہیے،تحریک انصاف کی کہانی مافیا ازم سے شروع ہوکر مافیا ازم پر ہی ختم ہورہی ہے،چینی مافیا،گندم مافیا،ادویات مافیا اور پیٹرول مافیا کے ماسٹر مافیا عمران نیازی ہیں،عمران نیازی اور ان کے ایک ایک منشی سے ہر چوری کا حساب لیا جائے گا۔

شہباز گل کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہبازگل صاحب شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی ،چوں چوں کا مربہ پارٹی ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھی ہے،جو وزیراعظم اپنے بہنوئی کے پلاٹ کا جعلی قبضہ چھوڑانے کیلئے چار آئی جی تبدیل کرے قوم اس سے کیا امیدیں وابستہ کرسکتی ہی ،قبضہ مافیا کا سرغنہ شہزاد اکبر عمران خان کے بغل میں بیٹھا ہے،شہزاد اکبر نے جو سرکاری گاڑیاں بھیج کر راولپنڈی میں اپنے بھائی کے ذریعے قبضہ کیا اس کا حساب ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کا مشہور و معروف قبضہ مافیا منشا بم پی ٹی آئی کا جانثار ساتھی ہے۔بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھوڑانے کیلئے چہیتے اور کوہ نور سی سی پی او کو تعینات کیا۔نیب کو وزیراعظم کے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لینا چاہیے۔تحریک انصاف کی کہانی مافیا ازم سے شروع ہوکر مافیا ازم پر ہی ختم ہورہی ہے۔چینی مافیا،گندم مافیا،ادویات مافیا اور پیٹرول مافیا کے ماسٹر مافیا عمران نیازی ہیں۔عمران نیازی اور ان کے ایک ایک منشی سے ہر چوری کا حساب لیا جائے گا۔