کراچی سے انٹرنیشنل ایجنسیوں کو مطلوب ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں کی گرفتاری ٹیرر فنانسنگ کیس کی تفتیش کے دوران عمل میں آئی ، جن کا تعلق خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم ، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے ، سی ٹی ڈی ذرائع
ساجد علی جمعرات 28 جنوری 2021 16:44
(جاری ہے)
گزشتہ روز بھی کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد پڑوسی ملک سے تربیت یافتہ ہے ، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ، گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے مطلوب اشتہاری دہشت گرد فہیم جاوید عرف ’انقلابی‘ کو گرفتار کر لیا گیا ، جو کہ 7 افراد کے قتل میں ملوث ہے ، اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کی ، جس میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاوید عرف انقلابی کو گرفتار کیا گیا ، جس پر الزام ہے کہ ملزم انقلابی کی طرف سے یہ تمام وارداتیں اپنے ساتھیوں ظفر عرف فیصل مینڈک اور ارشد عرف چھوٹا اسد کے ساتھ مل کر کی گئیں۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن 2 عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم نے تفتیش کے دوران کراچی کے علاقوں لانڈھی ، کورنگی اور زمان ٹاؤن میں اغواء کے بعد لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ، فہیم جاوید عرف انقلابی نے قتل کی یہ تمام وارداتیں 2012ء میں کرنے کا انکشاف کیا ، ملزم نے محبت خان اور سمیع اللہ نامی شخص کو اغواء کیا ، جس کے بعد اپنے ساتھیوں ظفر عرف فیصل مینڈک اور عابد کے ساتھ مل کر انہیں قتل بھی کردیا۔مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.