پولیس کی موثر پولیسنگ کا نتیجہ،معزز عدالتوں نے اغواء برائے تاوان اور خاتون سے زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10سال قیدوجرمانے کی سزائیں سنادیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2021 11:12

پولیس کی موثر پولیسنگ کا نتیجہ،معزز عدالتوں نے اغواء برائے تاوان اور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) پولیس کی موثر پولیسنگ کا نتیجہ،معزز عدالتوں نے اغواء برائے تاوان اور خاتون سے زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10سال قیدوجرمانے کی سزائیں سنادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزم بدر شوکت جبکہ خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہد محمود کوسزائیں سنائی گئیں،اغواء کے مقدمہ میں ملزم بدر شوکت کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیدمعہ05لاکھ روپے جرمانے جبکہ خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم شاہد محمودکو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور 02لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،اغواء برائے تاوان کا مقدمہ18سالہ مغوی لڑکے کے والد زبیر قیوم کی درخواست پر اکتوبر 2020میں جبکہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نومبر2019میں درج کیا گیا تھا،مجرم بدر شوکت کو صدر بیرونی پولیس نے جبکہ مجرم شاہد محمود کو کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دیں،مجرم بدر شوکت کو معزز عدالت کے جج راجہ پرویز اخترATCاور مجرم شاہد محمود کو معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندل ASJنے سزائی سنائی۔