سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار

جمعہ 29 جنوری 2021 21:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2021ء) سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں سیداں والی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو صدر کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق صبا نامی خواجہ سرا کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان خواجہ سرا کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔خواجہ سرا کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد اس کے سر کے بال بھی کاٹ دئیے تھے۔

متعلقہ عنوان :