رابی پیرزادہ نے سالگرہ پر تحفہ لینے کی بجائے تحفہ دینے کی منفرد روایت قائم کر دی

تین فروری سالگرہ کا دن ہے ،مستحق بچوںکوسکول کی جگہ کرائے پر لے کر دی ہے

منگل 2 فروری 2021 11:49

رابی پیرزادہ نے سالگرہ پر تحفہ لینے کی بجائے تحفہ دینے کی منفرد روایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ پر تحفہ لینے کی بجائے تحفہ دینے کی منفرد روایت قائم کی ہے۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ تین فروری میری سالگرہ کا دن ہے۔ میںنے میں اپنے بچوں(مستحق بچوں)کوسکول کی جگہ کرائے پر لے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رابی پیر زادہ نے کہا ہے میںتمام مخیرحضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس عمار ت میںدیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ رابی پیرزادہ شوبز کو خیرباد کہنے کے بعداپنی زندگی کواسلامی احکامات کے مطابق گزاررہی ہیںاوراپنی فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مستحق لوگوںکی امدادکا فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :