شدید دھند کے باعث اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 10پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کاشکار

پیر 15 فروری 2021 13:44

شدید دھند کے باعث اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 10پروازیں منسوخ ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 10پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تاخیر کاشکار ہونے والی پرواز وں میں پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 416 ،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانے والی پرواز 543 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 ،پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ،ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241،دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر620،کوٹہ سے آنے والی پرواز ای آر542،کراچی سے آنے والی پرواز پی کی302 شامل جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔