بیگم صفدر اعوان کو نہ کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر بننے والے لیڈران پاکستان کا مذاق بنواتے ہیں‘صوبائی وزیر

منگل 16 فروری 2021 21:09

بیگم صفدر اعوان کو نہ کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خودی کی پہچان اور کچھ کر گزرنے کی سوچ ہی انسان کو عظیم بناتی ہے۔نوجوانوں کو ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کی سوچ اور جذبہ پروان چڑھانا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور محنت کے بغیر ہمارا حال عالمی لیڈران کے سامنے چٹ پڑھنے والے خاندان جیسا ہو گا جنہوں نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر بننے والے لیڈران پاکستان کا مذاق بنواتے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کو پاکستان میں کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مقامی نجی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبا سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اکیسویں صدی کے اس گلوبل ویلج میں ہمیں با صلاحیت قوم بننا ہے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا جیوے جیوے پاکستان ،آنکھ کا تارا پاکستان ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان ایک اہم قوت بنے گا۔