ویڈیو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات ہوئیں تو ایک وفاقی وزیر فارغ ہوجائے گا

تحقیقاتی کمیٹی کو پیسے دینے اور لیے والوں کا پتا چل گیا ہے، ایک بندہ 4 کروڑ لے کرساڑھے 3 کروڑ کھا گیا، وہاں سے پھڈا شروع ہوا اور ویڈیو سامنے آگئی۔ سینئرصحافی عارف حمید بھٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2021 21:29

ویڈیو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات ہوئیں تو ایک وفاقی وزیر فارغ ہوجائے گا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری 2021ء) سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات ہوئیں تو ایک وفاقی وزیر فارغ ہوجائے گا، تحقیقاتی کمیٹی کو پیسے دینے اور لیے والوں کا پتا چل گیا ہے، ایک بندے کو چار کروڑ ملا، جس میں ساڑھے 3 کروڑ کھا گیا، وہاں سے پھڈا شروع ہوااور ویڈیو سامنے آگئی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور والے ویڈیو اسکینڈل کی پوری طرح تحقیقات کی گئیں تو ایک وفاقی وزیر بھی گھر چلا جائے گا، شیریں مزاری، فواد چودھری اور شہزاد اکبر پر مبنی کمیٹی نے پوری چھان بین کی تو ایک اہم وفاقی وزیر فارغ ہوجائے گا۔

مجھے اندازہ ہے ایک کام اسلام آباد ، ایک پشاور میں ہوا، اُس سخی نے اربوں روپے لٹایا لیکن پھر الیکشن بھی ہار گیا، اسلام آباد میں پیسے بانٹے گئے۔

(جاری ہے)

ارشد شریف کو بلا یا گیاتھا،ارشد شریف آج بیان دے کر آیا ہے، کمیٹی نے میرٹ پر فیصلے کیے تو گارنٹی دیتا ہوں کہ ان سینیٹرز کا پتا چل گیا ہے جو پیسے دے کر سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اسلام آباد جس گھر میں گئے میں نے تو اس گھر کے صوفے بھی دیکھے ہوئے ہیں، آج بھی ایسے ہی لوکیشن ہے، ارشد شریف نے گھروں کی نشاندہی نہیں کی لیکن میں گھر دیکھ آیا ہوں۔

جہاں ضمیر فروشوں نے ضمیر فروشی کی، میں تو خبر دے رہا ہوں، اسلام آباد ایف میں پیسے بانٹے گئے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو کنفرم ہوگیا ہے کس نے پیسے لیے اور کس نے پیسے دیے دونوں مان گئے ہیں، کہا گیا اب فرانزک لیب کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اصل بات ہے کچھ بندوں کو کروڑ روپے ملا، آگے سے چار کروڑ لیا گیا، ایک اہم شخصیت ساڑھے تین کروڑ روپے کھا گئی، وہاں سے پھڈا شروع ہوگیا اور ویڈیو سامنے آگئی۔