جہانگیر ترین اس وقت عمران خان کے ساتھ ٹکراؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے

جہانگیر ترین نے اسد عمر کو ہٹانے کے لیے حفیظ شیخ کی بھرپور مدد کی تھی۔ سینئیر صحافی سلیم صافی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2021 11:13

جہانگیر ترین اس وقت عمران خان کے ساتھ ٹکراؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین بہت زیادہ دکھی ہیں لیکن جہانگیر ترین اس وقت مجبور بھی ہیں۔ جہانگیر ترین یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن سے قبل عمران خان نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اوراسکور مکمل کرنے کے لیے اُن کو قربانی کا بکرا بنایا۔

اس کے بعد بھی جہانگیر ترین ، اُن کا جہاز اور اُن کا اے ٹی ایم نہ ہوتا تو شاید آج حکومت ہمیں اس صورت میں نہ نظر آتی لیکن جہانگیر ترین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا تو وہ بہت زیادہ دُکھی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جہانگیر ترین حفیظ شیخ کے بھی کافی قریبی دوست ہیں اور اُس وقت اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کو لانے کے لیے جن لوگوں نے کردار ادا کیا تھا ، اُس میں خود جہانگیر ترین بھی تھے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی حفیظ شیخ کے ساتھ قربت ہے۔ اس وقت جہانگیر ترین کافی مجبور ہیں۔ لیکن عمران خان کے ساتھ ٹکراؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہاں البتہ اگر یہ ہو کہ ماضی کے برعکس اگر عمران خان کی سرپرستی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہو تو پھر جہانگیر ترین دوسری جانب اپنا وزن ڈال سکتے ہیں، لیکن اگر ماضی کی طرح کا اسٹیٹس کو ہو تو پھر جہانگیر ترین اپنا وزن حفیظ شیخ کے پلڑے میں ڈالیں گے۔

سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اور ان سے مدد مانگی ۔حفیظ شیخ کے رابطے کے بعد جہاں جہانگیر ترین نے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ۔ لیکن ایک پروگرام اینکر سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کی خبروں کی تردید بھی کی اور کہا کہ میں لودھراں میں موجود ہوں اور اپنی ذاتی زندگی انجوائے کر رہا ہوں۔