بین ڈنک کا چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان

پاکستان کئی بار آچکا ہوں، ہر بار تجربہ زبردست رہا، لاہور قلندرزکے کھلاڑی کا بیان

Arslan Farid محمد ارسلان فرید اتوار 21 فروری 2021 14:35

بین ڈنک کا چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری2021ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان کردیا۔چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں شہرت رکھنے والے بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا۔

(جاری ہے)

بین ڈنک نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے دوبارہ کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس شاندار تھی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اچھے آغاز کے لیے منتظر ہیں۔بین ڈنک نے کہا کہ اسکواڈ 5ویں ایڈیشن والا ہی ہے اس برس ہمارے پاس راشد خان بھی ہیں، راشد خان کی موجودگی میں ہم بہت خوش ہیں۔اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کئی بارآ چکا ہوں ہر بار تجربہ زبردست رہا۔