tاین اے 221 ضمنی الیکشن ،پاکستان پیپلزپارٹی کی واضح برتری

اتوار 21 فروری 2021 22:00

>تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2021ء) این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن میں کئی پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ موصول ہوگیا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ین اے 221تھر پارکر میں 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ 82ہزار551ووٹ لے کرآگے ہیں ، جب کہ پی ٹی آئی کے نظام الدین35ہزار61ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، جہاں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل تھے ، قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے ، جہاں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی ، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 کو حساس قرار دیا گیا تھا ، جس کے لیے حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ، اس سلسلے میں 4 ہزار پولیس اہلکاروں، ایک ہزار رینجرز کے جوانوں سکو کیورٹی پر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام تر سیکیورٹی انتظامات کے باوجود این اے 221 ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر آگ لگ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کروڑوکیسر اڑسماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں ا?گ لگا دی اور سامان جلا دیا ، واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں ، شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔