وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم کا آغاز

پیر 22 فروری 2021 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام ملک نے ماڈل سکول جی سیون ٹو میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا،شجر کاری مہم کی تقریب میں ڈائریکٹر ماڈل کالج پروفیسر آفتاب طارق ،ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان،سہیل خان اور ،فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر اور کالج کے پرنسپل رضا حسین سمیت مختلف کالجز کے پنسپلز بھی موجود تھے جنہوں نے خود اپنے ہاتھ سے پودے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام ملک نے کہا کہ ایف ڈی ای کے تحت 423تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم 100پودے لگائیں گے،اس طرح اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کم از کم چالیس ہزار پودے لگائے جائیں گے،ڈاکٹر اکرام ملک نے کہا کہ دیگر سرکاری اداروں کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سکولوں کے بچے اپنا کردار کریں گے،شجر کاری مہم سے ملک کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کو اس حوالے سے اقدامات کرنا چاہیں،

متعلقہ عنوان :