گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری کا میرپور بورڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ

منگل 23 فروری 2021 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) گورنمنٹ ڈگری کالج بالسیری کا میرپور بورڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ ،طالب علم شیراز بھٹی نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں میڈل اور سرٹیفکیٹ وصول کر لیا ،وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیرعباسی ،چیئرمین بورڈ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم ،ضلع قاضی عبدالشکور مہروی نے طالبعلم کو باوقار انداز میں میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا ،تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجا محمدفاروق حیدر خان ،وزرا،سیکرٹریز سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے،شیراز بھٹی بالسیری کالج کا طالب علم تھا جس نے ایف ایس سی امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میڈل اور سرٹیفکیٹ حاصل کر کے اپنے ادارہ،علاقے اور خطہ کا نام روشن کیا ،مذکورہ طالبعلم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام فل برائیٹ سکالر شپ پر نامزد ہو کر آج کل وہیں زیر تعلیم ہے ،نمایاں کارکردگی پرسیاسی و سماجی حلقوں،سرکاری حکام ،عوام علاقہ نے پرنسپل ڈگری کالج بالسیری اور سٹاف کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طالبعلم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :