عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی

سی اے اے نے اکاؤ کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے، رپورٹ

منگل 23 فروری 2021 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی، سی اے اے نے اکاؤ کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سی اے اے کی یونیورسل سیفٹی اوور سیٹ آڈٹ 2021 جولائی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اکاؤ کی آڈٹ ٹیم 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی اور 15جولائی تک خصوصی آڈٹ کیاجائے گا، ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اکاو کوسی اے اے سے متعلق، کپتانوں کے لائسنس اور دیگرامور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ ٹیم سیفٹی آڈٹ سمیت فلائٹ اسٹینڈرڈودیگراقدامات پر عالمی معیار کے مطابق جانچ کرے گی اور اینکسچر 1تا 19گائیڈلائن کے تحت مکمل آڈٹ کرے گی۔ذرائع سی اے اے کے مطابق اکاؤ کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں، اکاؤ کو پچھلے سال نومبر میں آڈٹ کرنا تھا کورونا کی وجہ سے دورہ ملتوی ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :