کاشف ضمیر کیسے انگین التان کو چونا لگانے میں کامیاب ہوا؟ معاہدے کروانے والی تیسری شخصیت نے ساری کہانی بتا دی

کاشف ضمیر نے ویڈیو کالز پر اہم سیاسی شخصیات سے بات کروائی،ایک نے تو کاشف کو اپنا فیملی ممبر قرار دیتے ہوئے بہت تعریفیں کیں،یقین کر کے انگین سے معاہدہ کروایا،اداکار کو چیک اور سوفٹ کوڈ دیا گیا لیکن ترکی جانے کے بعد معلوم ہوا کہ بینک میں رقم ہی نہیں موجود ہے۔ ڈاکٹر فرقان حمید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 فروری 2021 16:07

کاشف ضمیر کیسے انگین التان کو چونا لگانے میں کامیاب ہوا؟ معاہدے کروانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2021ء) : عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز اطغرل غازی کے ہیرو انگین التان پاکستان آئے لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔انگین التان نے گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا سٹار کاشف  ضمیر کے ساھ اپنے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔انگین التان اور کاشف مرزا کی ملاقات کروانے والے ڈاکٹر فرقان حمید لکھتے ہیں کہ کہا جا رہا ہے کہ انگین التان کو مدعو کرنے والی شخصیت کے بارے میں پہلے کیون چھان بین کیوں نہیں کی گئی۔

تو اس سلسلے میں عرض کرتا چلوں کہ جب پی ٹی وی پر ترک ڈرامہ سریز شروع ہوئی تو اس وقت پاکستان کی مختلف فرموں کے منیجرز بلکہ ایک ہی فرم سے تعلق رکھنے والے مختلف عہدیداروں نے مختلف طریقوں اور مختلف شخصیات کے توسط سے ان سے براہ راست یا ان کی منیجر سے رابطہ قائم کیا۔

(جاری ہے)

اور پھر ’یارِ من ترکی‘ یوٹیوب چینل اور پی ٹی وی پر پہلی بار میری جانب سے کیے گئے انٹرویو کے بعد مجھ ناچیز سے رابطہ بھی قائم کیا۔

انگین التان سے ملاقات کروانے اور انہیں پاکستان مدعو کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کیا۔پاکستان میں قیام کرنے اور یہاں مدعو کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کیا۔پاکستان میں قیام کے دوران سوشل میڈیا کی مذکورہ شخصیت نے راقم سے ملاقات کی۔اس نے پنجاب کی ایک اعلیٰ ساسی شخصیت جسے وہ اپنا انکل کہتے تھے سے دو تین بار ویڈیو کال بات پر بات چیت کروائی جنہوں نے ان صاحب کو اپنی فیملی ممبر قرار فیتے ہوئے قابل بھروسہ اور اچھا انسان قرار دیا، ان صاحب نے ترکی آنے پر اپنی ملاقات انگین سے کروانے کی درخواست کی تالہ وہ انگین الکتان کو اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنا سکیں۔

واپس ترکی پہنچنے پر میں نے انگین کو اس آفر سے آگاہ کیا۔میری استنبول موجودگی کے دوران وہ شخص استنبول پہنچ گیا۔پاکستان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت جن کو وہ صاحب اپنا انکل کہہ رہے تھے، سے ویڈیو کال پر بات کرائی۔ان کے یہ انکل مجھے مترجم کے طور پر بھی جانتے تھے۔انہوں نے بھی دل کھول کر تعریف کی تو میرا یقین پختہ ہو گیا۔یہاں میں عرض کرتا چلوں کہ میں اگر پاکستان کی اعلیٰ شخصیات پر بھروسہ نہ کروں تو پھر کس پر بھروسہ کروں۔

لاہور آنے سے قبل فریقین میں یہ بات طے ہوئی کہ ایگریمنٹ سے قبل معاہدے میں طے شدہ رقم کا نصف یعنی پانچ لاکھ ڈالر بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔اس کی رسید، چیک اور سوفٹ کوڈ انگین کو دیا جائے گا۔سوشل میڈیا سٹار نے بینک میں پانچ لاکھ ڈالر جمع کرانے کا چیک اور سوفٹ کوڈ تو انگین کو دے دیا اور ان کے ترکی پہنچنے پر کیش کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی لیکن ترکی پہنچنے کے بعد رقم نہ ملنے سے آگاہ کیا گیا،مذکورہ بینک سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک میں رقم موجود ہی نہیں۔