گورنمنٹ ڈگری کالج برخلوزو میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 23 فروری 2021 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء)حکومت خیبر پختون خوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیر پاؤ کے ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برخلوزو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) عجم خان آفریدی ، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور علاقائی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سائلین کے شکایات اور مطالبات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔علاقہ عمائدین نے علاقے میں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جو مسائل اورمشکلات کھلی کچہری میں اٹھائے گئے ہیں ان کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا ۔