سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:53

سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) مانانوالہ سنگدل شوہر کا اہل خانہ کے ہمراہ آپنی حاملہ بیوی پر وحشیانہ تشدد۔مار مار کر لہولہان کردیا زخمی خاتون سسک سسک کر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔مانانوالہ پولیس کے ایس ایچ او ایس آئی سید مظہر شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سفاک صفت ملزم خاوند کو گرفتار کر لیا متاثرہ گھرانے کا وزیر اعلی پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ اندرون شہر محلہ گابا سویٹس کے قریب سنگدل سفاک صفت ظالم شوہر زوہیب نے آپنے اہل خانہ کے ہمراہ حاملہ خاتون اقرائ بی بی پر سوٹوں اینٹوں سے وحشیانہ تشدد کی انتہا کرتے ہوئے ہلاکو خاں کی یاد تازہ کر دی شدید زخمی حا8خاتون اقرائ بی بی کو زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی خاتون اقرائ بی بی سسک سسک کر زندگی کی بازی ہار گئی مانانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس ایچ او مانانوالہ ایس آئی سید مظہر شاہ ایس آئی سرفراز احمد اے ایس آئی اشرف خان پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاوند زوہیب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے والد محنت کش اختر نے نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے =