پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:41

پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں۔

(جاری ہے)

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریباب یکم اگست سے شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں۔ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہونا پڑے گا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی کہتا ہوں کہ جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں۔