امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے، چیف آف امریکن ایئرفورس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 24 فروری 2021 00:01

امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 فروری2021ء) امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ائیرفورس کے چیف نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا ہے ۔

امریکی ایئر فورس کے چیف نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔جبکہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔اس لیئے یہ جس ضرورت کے لیے بناایا گیا تھا وہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے امریکی جنرل نے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیارہ دنیا کے چند بہترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے ۔                                                                                                                                    

متعلقہ عنوان :