تلہار، کسٹم کے عملے کا غیر معیاری سگریٹ کے گودام پر چھاپہ ،غیر معیاری سگریٹ برآمد

بدھ 24 فروری 2021 15:47

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)کسٹم کے عملے نے غیر معیاری سگریٹ کے گودام پر چھاپہ مارکرغیر معیاری سگریٹ برآمدکرلیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عبدالرسول کی قیادت میں تلہار کے وارڈ نمبر4 میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر نقلی، غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ 200 سے زائد سگریٹ کر کارٹن برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں، اس موقع پرکسٹم آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ غیر معیاری سگریٹ فروخت کرنے پر گودام کے مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔