صدرعارف علوی نے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی بطور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی تعیناتی کردی

صدر مملکت نے یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے تجویز کردہ پینل میں شامل تین امیدواروں کے تفصیلی انٹرویو لیے ورچوئل یونیورسٹی کی مدد سے انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ ملک کے کسی بھی حصے سے کم خرچ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، صدر عارف علوی

جمعہ 26 فروری 2021 17:51

صدرعارف علوی نے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی بطور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) صدر عارف علوی نے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی بطور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی تعیناتی کردی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے تجویز کردہ پینل میں شامل تین امیدواروں کے تفصیلی انٹرویو لیے،پینل میں ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر محمد بلال خان بھی شامل تھے،بورڈ آف گورنرز کی سفارشات اور تفصیلی انٹرویو کے بعد میرٹ پر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹّی کی تعیناتی کی گئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ ملک میں سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی سے کافی توقعات ہیں، ورچوئل یونیورسٹی کی مدد سے انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ ملک کے کسی بھی حصے سے کم خرچ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں