پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم

جمعہ 26 فروری 2021 20:15

پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) اور امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ ا مید ہے دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا۔

(جاری ہے)

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کومزید آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن اوراستحکام کیلئے مثبت پیشرفت ہے، جنوبی ایشیا میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔