پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے 119 رنز کا ہدف
وہاب ریاض کے 4 شکار
ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2021 20:39
(جاری ہے)
ایلکس ہیلز نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ،انہیں ثاقب محمود نے محمد عمران کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
مجیب الرحمٰن نے حسین طلعت کو آؤٹ کیا جو 22 رنز بنا کر کھیل رہے تھے، نئے آنے والے بلے باز آصف علی نے چھکا مار دباؤ کم کرنے کی کوشش کی۔ افتخار احمد 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر کوہلر کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے صرف 7 رنزبنائے، آصف علی 2 چھکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے، وہاب ریاض نے 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر حسن علی کو آؤٹ کردیا، وہ 7 رنز پر کھیل رہے تھے ، ثاقب محمود نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر محمد وسیم کی وکٹ حاصل کی تو اسلام آباد کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈھیر ہو چکی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم ٹرینڈ تبدیل کرنا چاہتے تھے اور ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جس کا دفاع کیا جا سکے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے باؤلنگ کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے اور ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران اور عمید آصف شامل ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، فِل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، اسٹرلنگ، فہیم اشرف، حسن علی، فواد احمد اور محمد وسیم شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.