فیصل آباد ریجن کی فروری2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

مختلف دفعات کے تحت321مقدمات کا اندراج کیا کر کے 319ملزمان کو گرفتار کیا گیا

پیر 1 مارچ 2021 16:22

فیصل آباد ریجن کی فروری2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن زبیدہ پروین کی ہدایت پر فیصل آباد ریجن کی فروری 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ماہ ِفروری کے دور ا ن مختلف دفعات کے تحت321مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 319ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 07پسٹل30 بور، 05گن 12بوراور24گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔

ان کے علاوہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 35اشتہاری بھی گرفتار کئے۔جبکہ منشیات میں 193لیٹر شراب،220گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔پٹرولنگ پولیس نے 01عدد چوری شدہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کیا۔ جبکہ 37مشکوک،سرقہ شدہ موٹر سائیکل ہونے کی بنائ پردفعہ/115 550/134کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شارع عام پر تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے کی75مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئی1683افرادکو فسٹ ایڈ و مدد فراہم کی۔جبکہ05لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کار وائی کرتے ہوئے 19 تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن زبیدہ پروین نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور افسران و ملازمان کو مزید جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :