مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد کو فی الفور سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
خاشقجی کی منگیتر خدیجہ نے کہا کہ کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بھی ثابت ہو گیا کہ یہ قتل محمد بن سلمان نے ہی کروایا ہے
محمد عرفان پیر 1 مارچ 2021 17:52
(جاری ہے)
اس لیے انہیں سزا دی جانی چاہیے۔یہ انتہائی ضروری ہے کہ ولی عہد کو مزید دیر کیے بغیر سزا دی جائے۔
کیونکہ اگر اسے سزا نہ دی گئی تو اس سے یہ اشارہ ملے گا کہ اس قتل کے اصل مجرم کو رعایت مل گئی ہے۔ اور یہ تاثر ہم سب کے لیے خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت پر بھی بدنما داغ ہو گا۔ سعودی صحافی کی منگیتر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں بائیڈن حکومت کا دورشروع ہونے کے بعد تمام عالمی سربراہاں کا خود سے یہ سوال کرنا بہت اہم ہے کہ کیا وہ ایسے شخص سے ہاتھ ملانا پسند کریں گے جو ایک قاتل ثابت ہو چکا ہو۔دوسری جانب امریکہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل رپورٹ جاری کرنے کے بعد سعودی شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ 2 سال پرانی ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔اب اس رپورٹ کے بعد امریکہ نے سعودی شہریوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے 76 سعودی شہریوں پر ویزہ کی پابندیاں عائد کردیں تاہم پابندی کا شکار افراد اور پابندیوں سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے دو سال پْرانی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2017ء کے بعد سے محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ا?پریشنز پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کہ سعودی حکام نے اس نوعیت کا ا?پریشن سعودی ولی عہد کی منظوری کے بغیر کیا ہو۔ مزید برآں رپورٹ میں اس 15 رکنی اسکواڈ کا نام بھی ظاہر کیا گیا ہے جو استنبول گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق قوی امکان ہے کہ اسی اسکواڈ نے خاشقجی کی ہلاکت میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ یہ نظرثانی شدہ جزوی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ نئی جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سامنے لائی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.