اپوزیشن اراکین کی نومنتخب رکن اختیارولی خان کو مبارکباد،امن وامان کی صورتحا ل پراظہارتشویش

پیر 1 مارچ 2021 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے نومنتخب رکن اختیارولی خان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کی جیت کوجمہوریت کی کامیابی قراردیا حزب اختلاف نے ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پربھی تشویش کااظہارکیا۔پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرسرداریوسف نے کہاکہ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے الیکشن کمیشن خودمختارادارے ہے شفاف الیکشن کئے جائیں تاکہ صحیح لوگ منتخب ہوکرایوان میں آئیںپاکستان مسلم لیگ ن اورقیادت کی طرف سے اختیارولی اور حلقے کے عوام کو مبارکبادپیش کرتاہوںاے این پی کے رکن خوشدل خان نے اپنی اورپارٹی کی طرف سے نومنتخب ایم پی اے اختیارولی کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ جمہوری قوتوں کیلئے لڑیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میںپارٹی ترجمان اسدخان اچکزئی کو چھ ماہ قبل اغواکرکی27فروری کو ان کی مسخ شدہ لاش ورثاء کوملی اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں کہاں ہے امن ،کہاں ہے وہ سکیورٹی ادارے ،اسداچکزئی کاقتل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشانہ ہے وزیرستان میں چارخواتین کاقتل قابل مذمت ہے ابھی تک کوئی گرفتارنہ ہوسکا کسی نے ایکشن نہیں لیا وزیرستان میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم ہیں اسکے باوجود خواتین کا قتل قابل افسوس امر ہے جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ نے کہاکہ اختیارولی کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتاہوں پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں نے ہماری سیاست کوبدنام کیاہواہے ہمیں وفادارسیاسی کارکنوں کو آگے لاناچاہئے جس سے سینیٹ انتخابات میں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے انتخاب کی نوبت نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کی رکن نعیمہ کشور نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کامیابی حق کی فتح ہے اسلام آبادمیں بارکہومیں مفتی اکرام کے قتل کی مذمت کرتے ہیں موجودہ امن کی صورتحال حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیاوجہ ہے کہ وزیرستان میں ہمیں خواتین کی لاشیں ملتی ہیں ۔پی پی کی رکن نگہت اورکزئی نے بھی اختیارولی کو پارٹی قیادت اوراپنی طرف سے مبارکبادپیش کی اور کہاکہ اس نشست پر کامیابی جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے ذوالفقار علی بھٹونے ملک کو ایٹمی قوت بنایاشہیدبے نظیربھٹو نے میزائل دیا جانوں کے نذراپیش کئے محترمہ کی بات کہ جمہوریت اصل بدلہ ہے اورپی ڈی ایم آج اپنا بدلہ لے چکی ہے ۔

آزاد رکن میرکلام نے بھی نومنتخب رکن اسمبلی کومبارکبادپیش کی اورکہاکہ وزیرستان واقعے پر پوری انسانیت سے معافی چاہتاہوں وزیرستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں حکومت ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اس میں کوئی بھی ملوث ہو سزادی جائے اسداچکزئی قتل کی بھی مذمت کرتاہوں ۔