سندھ اسمبلی کے ایوان میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی، اسپیکر آغا سراج درانی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

منگل 2 مارچ 2021 21:09

سندھ اسمبلی کے ایوان میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی، اسپیکر آغا سراج درانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سندھ اسمبلی کے ایوان میں منگل کو کشیدگی اور ہنگامہ آرائی، اسپیکر آغا سراج درانی نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو کے مطابق سندھ اسمبلی میں منگل کو پیدا ہونے والی صورتحال پر اسپیکر آغا سراج درانی نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو تمام صورتحال پر انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے اس ایوان میں اس قسم کے واقعات رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے اسپیکر نے واقعے کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی آمد پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ایوان میں نعرے بازی بھی ہوئی۔