پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو کامیابی کے لیے 189 رنز کا ہدف
روی بوپارہ کی ناقابل شکست نصف سنچری
ذیشان مہتاب بدھ 3 مارچ 2021 15:49
(جاری ہے)
حیدر علی اور روی بوپارا نے سکور 69 رنز تک پہنچایا، حیدر علی صرف 9 رنز بنا سکے،انہیں کرسٹیان نے آؤٹ کیا ۔
زلمی کو گزشتہ میچ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے شرفین روتھرفورڈ نے روی بوپارا کے ساتھ سکور 151 تک پہنچایا۔ روی بوپارا نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو معقول مجموعہ ترتیب دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ روتھر فورڈ کی 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، انہیں محمد الیاس نے آؤٹ کیا۔ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے 2،2 اور ڈینئل کرسچن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آج کے میچ میں پشاور زلمی کی کپتانی سینئر کھلاڑی شعیب ملک کر رہے ہیں اور وہاب ریاض کو آرام دیا گیا ہے ،اسکے علاوہ زلمی کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں،زلمی کی ٹیم میں روی بوپارا، عماد بٹ اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق اور وہاب ریاض آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔ کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پشاور زلمی 4 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس اپنے نام کرچکی ہے اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔کراچی کنگز نے ایونٹ میں 4 میں سے 2 میچز جیتے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.