دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 4 مارچ 2021 12:39

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 16800کیوسک اور اخرج 24000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد4100 کیوسک اور اخراج 4100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد17400 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد37700کیوسک اور اخراج 30700کیوسک،چشمہ آمد27100کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ آمد24200 کیوسک اور اخراج14200 کیوسک، پنجند آمد24000کیوسک، اور اخراج 19500 کیوسک،گدو آمد 37100کیوسک اور اخراج 31900 کیوسک، سکھر آمد33600کیوسک اور اخراج 8000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5700 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1409.52 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.257 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1130.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.099 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔