الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

جمعرات 4 مارچ 2021 13:23

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔