شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح کینسر ہسپتال کے نام منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 4 مارچ 2021 16:27

شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح کینسر ہسپتال کے نام منسوب ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح کینسر ہسپتال کے نام منوسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ شوکت خانم ہسپتال جس کے کیے اسوقت کے وزیر اعلی نواز شریف نے زمین آلاٹ کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے تعمیر کے لیے دیگر آلات و مشنری بھی زکو فنڈ اعر دیگر کوگوں نے بھی عطیات دئیے۔تاحال نقد رقوم غریب لوگوں کو علاج کے لیے دی جارہی ہیں۔بانی پاکستان قائد اعظم کی بہن فاطمہ جناح جو کہ اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کام کیا۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کے پیش نظر شوکت خانم ہسپتال کا نام محترمہ فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کیا جائے ۔