یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

جمعہ 5 مارچ 2021 17:54

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اپوزیشن چیمبر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جیو بھٹو کے نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔مسلم لیگ (ن ) کے اراکین اسمبلی میاں عبدالرئوف اورمیاں مرغوب سمیت دیگر کی جانب سے بھی یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دی گئی۔