بلاول بھٹو زرداری کا شہید عبداللہ مراد اور جیالوں حنیف حمل اور ناصر بلوچ کو خراج عقیدت پیش

جمعہ 5 مارچ 2021 22:35

بلاول بھٹو زرداری کا شہید عبداللہ مراد اور جیالوں حنیف حمل اور ناصر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق ایم پی اے شہید عبداللہ مراد، اور پارٹی کے دو ثابتقدم جیالوں شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ کو جمہوریت کے لیئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ مشکلاتوں اور تکلیفوں کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور مصلحت یا کوئی اور راہ لینے کی بجائے انہوں نے شہادت کا راستہ چنا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی راہ موجود اور مقصد زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہید رہبروں و کارکنان کے مشن پر سختی سے کاربند ہے، اور اس جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں حقیقی جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔