مکوانہ، اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں مجرم کو ایک سال قید، پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:18

مکوانہ، اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں مجرم ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شہزاد حسن نے اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں مجرم امیر حمزہ کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید تین ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی ' استغاثہ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث میاں چنوں کے رہائشی امیر حمزہ نے مخالف مسلک کیخلاف اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس پر سی ٹی ڈی نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے چالان فاضل عدالت میں جمع کروایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔