گلے پر ڈور پھرنے سے پروفیسر کی ہلاکت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوَن
لاہور پولیس کا خفیہ اطلاع پر ہربنس پورہ میں پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، 2 ملزمان گرفتار کرلیا ، فیکٹری سے 12628 تیار پتنگیں اور 171 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ، 23 ہزار پتنگیں بنانے کا خام مال ، چرخی مشین و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا
ساجد علی اتوار 7 مارچ 2021 11:51
(جاری ہے)
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت می قاتل ڈور نے نوجوان پروفیسر کی جان لے لی تھی ، چونیاں کے نواحی شہر کنگن پور کا رہائشی گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں تعینات پروفیسر محمد آفتاب لاہور مسلم ٹائون موڑ پُل سے گزر رہا تھا کہ ڈور پھرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ لاش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ، نمازجنازہ کے بعد پروفیسرمحمدآفتاب کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے لیکچرار کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ، جس کے نتیجے میں پتنگ بازوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوَن شروع کردیا گیا ، ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، فیکٹری سے 12628 تیار پتنگیں اور 171 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں ، فیکٹری سے 23 ہزار پتنگیں بنانے کا خام مال، چرخی مشین و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.