سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی رکن سے ووٹوں کی خرید و فرواخت کے ثبوت مانگ لیے گئے

میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے جو الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا ، پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 مارچ 2021 17:20

سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی رکن سے ووٹوں کی خرید و فرواخت کے ثبوت مانگ لیے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2021ء) سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جس کے لیے انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے واٹس اپ میسجز بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے ، یہ انکشاف ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں ، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے جو الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا ، کیوں کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا ووٹ خریدنے کے لیے انہیں 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی ، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے۔

اس ضمن میں عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی تاہم میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے ، اس انکشاف کے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ثبوت مانگ لیے ، عبدالسلام آفریدی کو ثبوت کمیشن کی ویجلنس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔