سراج الحق 10مارچ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

پیر 8 مارچ 2021 19:53

سراج الحق 10مارچ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 10مارچ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ صبح دس بجے مٹیاری میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کے علاوہ، دوپہر جامعہ منصورہ ہالا میں ختم بخاری کی تقریب ،شام کو ٹنڈو جام میں الخدمت میڈیکل سینٹر کا افتتاح اور رات کو مدرسہ ریاض العلوم حیدرآباد میں تقریب ختم بخاری سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ مختلف سیاسی ودینی شخصیات سے ملاقات اور میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ سمیت دیگر صوبائی ومقامی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔