تمباکو کاشت کرنے والے زمینداروں کے بقاء کے لئے حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہیں،منتظرخان

جمعرات 11 مارچ 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ تمباکو کاشت کرنے والے زمینداروں کے بقاء کے لئے حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تمباکو کے مسائل کے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹوبیکو بورڈ ، محکمہ محنت افسران کے علاوہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی ، خیبر ٹوبیکو کمپنی ، یونیورسل ٹوبیکو کمپنی اور زمیندار تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

کمشنر مردان نے تمام ٹوبیکو کمپنی کے مالکان کو ہدایت کی کہ تمباکو کاشت کرنے والے زمینداروں کی آگاہی کیلئے باقاعدہ تربیت کا بندوبست کیا جائے ، انہوں نے یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کو ہدایت جاری کیں کہ 31مارچ 2021تک زمینداروں کے بقایا جات ادا کی جائے جس کمپنی کے ساتھ کوٹہ نہ ہو ان کو پرچیز نہ کیا جائے کمشنر مردان نے متعلقہ تمباکو کمپنیز کو ہدایت کی کہ تمباکو کاشت کرنے والے تمام زمینداروں کے مسائل شفاف طریقے سے حل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :