فیصل آباد: گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور کمال ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 12 مارچ 2021 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2021ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور کمال ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق اور سی ای او کمل کیئر زمحترمہ نیلم احسان نے کئے۔ جس کے تحت کمال ملز گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو اسپورٹس پر مبنی اسکالرشپ گرانٹ فراہم کرے گا جس سے مستحق طالبات کو ڈگری کے تمام اخراجات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، سی ای او کمل کیئر محترمہ نیلم احسان ، رجسٹرار محترمہ راحت افزاء ، ڈائریکٹر اسپورٹس محترمہ فرزان اعظم ،حیدر معراج، کوآرڈینیٹرز ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز محترمہ اسماء عزیز ، فیکلٹی ممبران اور سپورٹس اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے طالبات کو مالی معاونت فراہم کرنے پر کمال ٹیکسٹائل کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :