ژ* بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام یونٹ سازی مہم جاری

اتوار 21 مارچ 2021 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں کلی نیک محمد لہڑی برمہ ہوٹل میں یونٹ کے قیام کے موقع پر کارنر میٹنگ منعقد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے ننے ممبر ملک دوران لہڑی سمیت پارٹی کے کثیر تعداد و کارکنان موجود تھے۔کارنر میٹنگ اور ورکر باڈی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، پارٹی کے سینئر رہنما حاجی محمد ابراہیم پرکانی،شوکت بلوچ، میر محمد اکرم بنگلزئی،چیئرمین اقبال بلوچ، میرشاہ جہان لہڑی، مجیب الرحمن لہڑی، رضا جان شاہی زئی،کامریڈ یونس بلوچ، طارق مینگل اور فیض اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ان اکابرین سیاسی کارکنوں اور رہنماں کی نمائندہ جماعت ہے جو گذشتہ کئی عشروں سے بلوچ قومی بقا شناخت وجود تہذیب و تمدن جغرافیائی ساحل وسائل واحق و اختیار حقیقی حق حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت کو فروغ دینے آئینی کی حکمرانی قومی سوال کو حل کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل قربانیاں دیتے ہوئے اپنے اصولی موقف پر قائم عوام کو سیاسی اور جمہوری پارلیمانی جدوجہد کی طرف منظم اور متحد کرنے کی خاطر نبرآزما استحصالی اور آمرانہ حکمرانوں کے غیر جمہوری فیصلوں کی ہر دستیاب پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں بی این پی سیاسی حوالے سے ایک نیا نام ضرور ہے لیکن دراصل بلوچ قومی تشخص استحصال سے پاک معاشرے کے قیام بلوچوں کو متحد اور منظم کرنے کیلئے شروع کی گئی 1920 انجمن اتحاد بلوچان کی پلیٹ فارم سے لیکر جس کے بانی رہنما میر عبدالعزیز کرد ملک فیض محمد یوسف زئی، میر یوسف عزیز مگسی،میر حمل خان گورامزئی، ملک سعید دہوار، بابو کریم شورش اور اس کے بعد انجمن اتحاد بلوچان علمی کلب کی پلیٹ فارم کو انجمن اسلامی قلات، قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی، استمان نگل، نیشنل عوامی پارٹی کے بعد مختلف ناموں سے بننے والے تحریک کو عملی شکل اور ایمانداری مخلصی نظریاتی اور فکری جدوجہد کو بی این پی کی شکل میں نیشنلزم قوم وطن دوستی کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں اس دوران بلوچ قومی تحریک اور ملک میں قومی سوال واحق واختیار ساحل وسائل حقیقی صوبائی خودمختیاری اور قوموں اور صوبوں کی شناخت وجود رکھتا ہے یہ اس تحریک میں شامل ان اکابرین رہنماں کارکنوں جن میں سردار عطا اللہ خان مینگل،نواب خیربخش مری، میر غوث بخش بزنجو، شہید نواب اکبر خان بگٹی، میر شیر محمدمری ودیگر کی انتھک کاوشوں قید و بند کی صعوبتیں قربانیاں اور مسلسل جدوجہد کی مرہون منت ہے کہ جنہوں نے اپنے پوری زندگی ذاتی گروہی مفادات کی نفی کرتے ہوئے اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دی اور آج بی این پی ایک ایسے بزرگ عظیم سیاسی رہبر سردار عطا اللہ خان مینگل کی سرپرستی اور قائد تحریک سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں اس قافلے کو آگے بڑھارہے ہیں جس کامیابی سے بلوچ قوم بلوچستان اور محکوم قومیں اپنے ترقی و خوشحالی اور قومی خودمختیاری قومی ریاست کی تشکیل حقیقی واحق واختیار کی اصول تک تمام مراحل کو سیاسی جمہوری اور پارلیمانی انداز میں طے کرکے ایک خودمختیار خوشحال یافتہ ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں اپنی جگہ بنائینگے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کے نشیب و فراز بلوچستان کے درپیش معروضی موضی اور آنے والے چیلنجز مشکلات کا باریک بینی سے تجزیہ تحقیق کرتے ہوئے ان کے مقابلے کیلئے اپنے اآپ کو ہمہ وقت علمی فکری نظریاتی طور پر ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کریں اور اپنے جملہ توانائیوں کو بی این پی کو مزید ہر دلعزیز عوامی نمائندہ جماعت بنانے کیلئے مرکوز رکھیں۔

(جاری ہے)

آخر میں اس موقع پرتین رکنی الیکشن کمیٹی ضلعی جنرل آغا خالد شاہ دلسوز کی سربراہی میں دو ممبران میں حاجی محمد ابراہیم پرکانی، شوکت بلوچ کے تشکیل دی گئی جس میں نئے یونٹ کے عہدیداروں کا چنا قیام عمل میں لایا گیا فیض اللہ بلوچ یونٹ سیکرٹری، احمد رسول لہڑی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری، ملک محی الدین لہڑی، چیئرمین اقبال بلوچ، اور مجیب الرحمن لہڑی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے اس موقع پر پارٹی کے رہنماں نے نئے منتخب ہونے والے یونٹ نئے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے پروگرام کوگھر گھر پہنچانے میں اپنا تنظیمی وطنی اور قومی فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔