ڑ*فیصل آباد، این اے 108 میں 8 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری

اتوار 21 مارچ 2021 17:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) این اے 108 میں ترقیاتی کاموں کے لئے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور اس حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب کے مطابق ان فنڈز میں سے احمد نگر کے علاقے میں چار کروڑ 44لاکھ روپے کی لاگت سے آٹھ ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان فنڈز میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے سڑکوں کی تعمیر و بحالی، 80لاکھ روپے گیس انفراسٹرکچر، 47لاکھ روپے چک 225ر،ب میں پارک کی تعمیر، 38لاکھ روپے سی بلاک کی گلیوں کو پی سی سی کرنے،38لاکھ روپے پرائمری سکول میں دو کمروں کی تعمیر، 36لاکھ روپے ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن، 35لاکھ روپے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور 20لاکھ روپے سیوریج لائنوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔