اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو مزید لیز مکانات مسمار کرنے سے روک دیا

بدھ 31 مارچ 2021 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2021ء) اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو مزید لیز مکانات مسمار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو مزید لیز مکانات مسمار کرنے سے روک دیا درخواست گزاروں میں گجر نالے پر نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا بلاک فائیو اور دیگر علاقوں کے مکین شامل ہیں ٹربیونل نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ جب تک درخواست پر کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی درخواست گزار لیز گھروں کو مسمار نہ کیا جائے ٹریبونل نے کے ایم سی انیٹی انکروچمنٹ ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر سے 15 اپریل کو جواب طلب کرلیا درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ گلبرگ ایف بی ایریا، نارتھ ناظم کوثر نیازی کالونی میں مکانات لیز ہیں گجر نالے پر سندھ کچی آبادی، کے ڈی اے اور کے ایم سی نے گھروں کو لیز جاری کی تھی تجاوزات کی آڑ میں متعلقہ ادارے لیز مکانات کو بھی توڑ رہے ہیں، روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :