چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالٰہی کا ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 3 اپریل 2021 17:51

چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالٰہی کا ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومہ نیک خاتون تھیں، بہنیں ہمیشہ بھائیوں کی سلامتی کیلئے دعا گو رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔