فیصل آباد ، ایک لاکھ10 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کیلئے 11 ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز قائم

بدھ 7 اپریل 2021 12:10

فیصل آباد   ، ایک لاکھ10 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کی خریداری کا ہدف ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2021ء) رواں ماہ اپریل کے ۱ٓخرمیں شروع ہونیوالی گندم کی خریداری مہم کیلئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسانوں سے گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی جبکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم کے خریداری مراکز کیلئے ایس او پیزبھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدر۱ٓمد یقینی بنایا جائے گا۔

محکمہ خوراک فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں ایک لاکھ10 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 11 ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنٹر پرضروری انتظامات مکمل ہیں اور کسانوں کی آگاہی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے گندم 1800 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ کسانوں سے گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری مہم میں میرٹ پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنایا اور حقیقی کاشتکار کو ہی باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے ماتحت عملہ کو اہداف کو ہر صورت مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر خود گندم خریداری مہم کی مکمل مانیٹرنگ کریں گے لہٰذا کسی جگہ غفلت نظر نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے خریداری مراکز پر کسانوں وعملہ کو کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات سے بچانے کیلئے احتیاطی وانسدادی اقدامات کو بھی بروئے کار لانے کی بھی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :