اس سال پاکستان میں ایک ہی دن روزے اور عید کا اعلان ہوگا، مولانا طاہر اشرفی

پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں ہوگا، رویت پر اتفاق کیلئے پشاور میں اجلاس بلایا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان میں تمام مساجد اور مدرسے کھلے رہیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 14:26

اس سال پاکستان میں ایک ہی دن روزے اور عید کا اعلان ہوگا، مولانا طاہر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہوگی، پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں ہوگا، رویت پر اتفاق کیلئے پشاور میں اجلاس بلایا گیا ہے، اجلاس کے بعد ایک ہی دن روزے کا اعلان کیا جائے گا، احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان میں تمام مساجد اور مدرسے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں تمام مساجد اور مدرسے کھلے رہیں گے۔ رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔ گزشتہ سال کی کورونا ایس اوپیز پر اس بار بھی عمل درآمد ہوگا۔ پورے ملک کی مساجد اور مدارس میں ایس او پیز پرعمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی مسجد یا مدرسے کو بند نہیں کیا جائےگا، حکومت کسی مدرسے یا مسجد پر قبضہ نہیں کر رہی، موجودہ حکومت میں تمام علماء، مساجد اور مدرسے پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر براہ راست مناظرے کیلئے بھی تیار ہوں کہ ہمارےعلماء زیادہ محفوظ ہیں۔ مساجد اور مدرسوں کی رجسٹریشن منسوخی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔ رویت پر اتفاق کے لیے اجلاس پشاورمیں بلایا گیا ہے۔ اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی دن رمضان اور ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عریانی اور فحاشی کو جنسی درندگی کا سبب قرار دیا ہے۔ عمران خان نے یہ کبھی نے کہا کہ عورت جنسی درندگی کا سبب ہے۔ عمران خان کے بیان کوغلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور عمران خان کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے سیاسی افراد کا جب نہ دھرنا چلا اور نہ پی ڈی ایم چلی تو وہ دین کو لے آتے ہیں۔