راولپنڈی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاںمگر اراکین اسمبلی نے انہیں ہمیشہ اپنا حریف جانا ،قاضی شفیق الرحمان

پیر 12 اپریل 2021 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاںمگر اراکین اسمبلی نے انہیں ہمیشہ اپنا حریف جانا ،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے بلدیاتی اداروںکے وسائل صوبوں کو دے دیئے گئے ،تضادات کا شکارتحریک انصاف بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برت کر تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے ،عوام کش نظام کو بے نقاب کرنے کیلئے 14کارکنوں کی جانوں کی قربانی دی ،آج ڈاکٹر طاہر القادری کا بیانیہ قوم کی آواز بن چکا ،عوام ساتھ دیں سب کچھ بدل دیں گے ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں پاکستان عوامی تحریک ضلع اور ڈویژن راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس میںملک طاہر جاوید،غلام علی خان، ملک اظہر اعوان ، ملک نذیر اعوان ،سعید راجہ ،نذیر ہزاروی ،خالد راجہ ،امجد عباسی ،سہیل عباسی،محمد عثمان اور علی اثمرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںطویل مشاورت کے بعد تنظیمی امور کو تیز ،بہتر اور موثر بنانے کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیااور سہ ماہی اہداف طے کئے گئے ۔

اس موقع پرصدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن راحت کا ظمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے وابستہ عوامی توقعات ٹو ٹ چکیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر خودکشی کو ترجیح دینے والے سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ بھی توڑرہے ہیں، حقوق کا شعور دے کر یونین کونسل کی سطح سے نئی باکردار ،تعلیم یافتہ اور اہل عوامی قیادت اٹھا رہے ہیں،25مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس پر ہر صوبائی حلقے کی سطح پر نظام بدلوکنونشن منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کے بعد قاضی شفیق الرحمان نے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی ، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور تحریک کی آئیندہ کی حکمت علمی پر بریفنگ دی