عوام کو بنیاد ی سہو لیا ت کی فراہمی پنجاب حکومت کی تر جیح ہے‘تر جمان پنجاب حکومت

کورونا صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں56 ارب روپے کا ریکارڈٹیکس ریلیف دیاگیا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 16 اپریل 2021 11:54

عوام کو بنیاد ی سہو لیا ت کی فراہمی پنجاب حکومت کی تر جیح ہے‘تر جمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ عوام کو بنیاد ی سہو لیا ت کی فراہمی پنجاب حکومت کی تر جیح ہے،صو بہ پنجاب کے ہر شہر قصبے اور دیہات کی یکساں ترقی کے لئے پائیدار عملی اقدامات کئے گئے ہیں،کورونا صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں56 ارب روپے کا ریکارڈٹیکس ریلیف دیاگیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال 1394 زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،صحت اور تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ کوئی بھی شہر یا قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گااور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا، صوبے میں سخت مالی ڈسپلن پر کاربند ہیں ، اڑ ھا ئی سالوں میںپنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں ٹیکس کم کئے گئے مگر ٹیکس بیس کو بڑھایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے عوامی مشکلا ت کم کرنے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، اب خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔