کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے (ن)لیگ والے ذہنی مریض بن گئے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 17 اپریل 2021 14:18

کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے (ن)لیگ  والے ذہنی مریض بن گئے ہیں، ترجمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کاکاروبار بند ہونے سے مسلم لیگ (ن) والے ذہنی مریض بن گئے ہیں، لیگی کارندوں کا سرکاری افسران اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کی کرپشن زدہ سیاست کو منوں مٹی تلے دفن کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سوال پوچھتے ہیں دوسروں کو طعنے دینے والے رانا ثنا اللہ کے مفرور قائد کے بچے پاکستان میں ہیں؟ شریف خاندان کے بچے اور ان کے سسرالی خاندان بھی بیرون ملک مفرور ہیں، مسلم لیگ (ن)کے ارسطو جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تین سالوں میں ان کے موقف میں کوئی لغرش نہیں آئی ۔ انکا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جائیداد کا فراڈ ثابت کرتا ہے کہ شریف خاندان نے حکومت کا استعمال سوائے کرپشن اور لوٹ مار کرنے کے کسی اور چیز کے لئے نہیں کیا ۔