بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی

بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اپریل 2021 12:02

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2021ء) : بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔

ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے طبی ماہرین کے مطابق اس وقت کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک کے نظام صحت پر غیر معمولی دباؤ ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب تک 12 کروڑ 30 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جب کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے 18 سال کی عمر کے تمام افراد بھی کورونا ویکسین لگوانے کے مجاز ہوں گے۔