کورونا وائرس کی تیسری لہر، سول ایوی ایشن نے سفری نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا، پاکستان نے بھارت پر سفری پابندی عائد کر دی

منگل 20 اپریل 2021 13:59

کورونا وائرس کی تیسری لہر، سول ایوی ایشن نے سفری نیا ہدایت نامہ جاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) کرونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے، برطانیہ کے بعد پاکستان نے بھی بھارت پر سفری پابندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر جاری ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا، سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، بزایل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا، موزمبیک سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این او سی سے مشروط کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئے ہدایت نامے کے مطابق سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، این او سی کے بغیر کرونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، سی کیٹیگری ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ،نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئے سفری ہدایت نامے کے کہا گیا ہیکہ کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی گئی، کیٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، سعودی عرب، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں، کیٹیگری بی مالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگی۔